آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے آئندہ مالی سال کیلئے گیس کی قیمتوں‌ کے حوالہ سے نئی سفارشات پیش کی ہیں‌ جس کے مطابق عام گھریلو صارفین پر مزید بوجھ پڑے گا جبکہ زیادہ گیس استعمال کرنے والے بڑے صارفین کیلئے گیس مزید سستی کی جائے گی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں‌ میں 47 فیصد تک اضافہ کرنے کی سفارشات پیش کی ہیں اور کہا گیا ہے کہ عام گھریلو یعنی چھوٹے صارفین کے لئے گیس کے استعمال کیلئے چھ سلیبز بنائی جائیں.

اوگرا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی یہ سفارشات منظور ہو جاتی ہیں‌ تو چوبیس ہزار بل ادا کرنے والے صارفین تقریبا بارہ ہزار گیس کا بل ادا کریں‌گے. اسی طرح جو صارفین ماہانہ تیس ہزار بل ادا کرتے ہیں ان کیلئے گیس کی قیمت میں‌کمی کر کے سولہ ہزار تک کر دی جائے گی. لیکن دوسری جانب عام گھریلو صارفین کیئے گیس مہنگی کرنے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں.

Shares: