غزہ جارحیت کے دوران فیس بک اور انسٹا گرام کی اسرائیلی طرف داری پر فلسطین کے حمایتیوں کا اہم قدم

غزہ جارحیت کے دوران فیس بک اور انسٹا گرام کی اسرائیلی طرف داری پر فلسطین کے حمایتیوں کا اہم قدم

باغی ٹی وی : انسانی حقوق کی تنظیمیں اور فلسطین کی حمایتی دیگر تنظیمیں فیس بک سے جوابات کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کے مطابق سوشل میڈیا نے اپنے پلیٹ فارمز پر فلسطینیوں کے مواد کو سنسر کیا ہے ، خاص طور پر غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مشرقی یروشلم پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے دوران فیس بک پر چلنے والے اکاؤنٹ کو سنسنر کیا جاتا رہا ہے اکاؤنٹ کو بند کیا جاتا رہا جن پر اسرائیلی جارحیت کو بتایا جاتا تھا .

بدھ کے روز فیس بک کے چیف آپریٹنگ آفیسر شیریل سینڈبرگ کو لکھے گئے ایک خط میں ، درجنوں تنظیموں نے کہا کہ وہ "آپ کے پلیٹ فارم پر فلسطینی صارفین اور ان کے حامیوں کی حالیہ سینسر شپ سے ناراض اور پریشان ہیں۔

اس ماہ کے شروع میں ، فلسطینی سوشل میڈیا صارفین نے اطلاع دی تھی کہ ان کی پوسٹس فیس بک اور انسٹاگرام پر بلاک کر دی گئیں یا حذف کردی گئی تھی۔

خط میں‌لکھا گیا کہ "اس وقت ، فیس بک اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسرائیلی حکومت اور پولیس کے مظالم اور عام شہریوں پر حملوں کے دوران ایک دوسرے کو محفوظ رکھنے کے لئے معلومات کا تبادلہ کرنے کے لئے فلسطینی مظاہرین اور رہائشیوں کے لئے صرف ایک ذریعہ ہیں۔”

"فلسطینی سیاسی مواد کی اس ظالمانہ سنسرشپ سے ان کارکنوں کو مزید خطرہ لاحق ہے۔

بین الاقوامی امداد کے بارے حماس لیڈر نے اہم بات کہہ دی

Comments are closed.