غزہ پر شدید حملوں کے باوجود اسرائیل میڈیا کی جنگ ہار رہا ہے شاہ محمود قریشی

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوامی رائے کا دباؤ بڑھ رہا ہے جس وجہ سے غزہ پر شدید حملوں کے باوجود اسرائیل میڈیا کی جنگ ہار رہا ہے-

باغی ٹی وی : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سی این این کو دیئے گئے انٹرویومیں کہا کہ غزہ میں تباہی کی وڈیوز، تصاویر اور مناظر دیکھ کر دنیا کی آنکھیں کھل رہی ہیں اسرائیل کی فلسطین میں مظالم اور خون ریزی پر دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تاثر ہے کہ عالمی میڈیا اسرائیل کے کنٹرول میں ہے، اس کا اثر و رسوخ ہے یہ تاثر متوازن کوریج سے ختم ہونا چاہئے ۔

ساتھ ہی انہوں نے میزبان سے سوال کیا کہ کشمیر کو عالمی سطح پر کتنی کوریج ملتی ہے ؟-

واضح رہے کہ فلسطین میں 11 دن کے حملوں ، اور خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہو گئی آج صبح 4 بجے پا کستانی وقت کے مطابق جنگ بندی پر عملدرآمد کا آغا ز ہوگیا اور اب تک کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

مصری وفود جنگ بندی پرعملدرآمد کی نگرانی کریں گے اور مصر کے دو وفود کو تل ابیب اورفلسطینی علاقوں میں روانہ کیاجائےگا۔

اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت ہے دعا ہے کہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔

11 دن کی خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہو گئی

پاکستان میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا

Comments are closed.