افغانستان، غزنی میں این ڈی ایس دفتر کے باہر دھماکہ، 12 ہلاک 20 سے زائد زخمی

0
36

افغانستان کے شہر غزنی میں خودکش دھماکہ ہوا ہے جس میں‌ ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے جس کی افغان حکام نے بھی تصدیق کی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق خودکش دھماکے میں افغان انٹیلیجنس ایجنسی کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا ہے. یہ دھماکہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس دفتر کے قریب ہوا ہے جس میں 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں‌۔

میڈیا رپورٹس میں‌کہا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا. افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق بارودی مواد سے بھری گاڑی کو خفیہ ایجنسی این ڈی ایس دفتر کے قریب دھماکے سے اڑادیا گیا جس سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں‌ کا خطرہ ہے تاہم مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔

غزنی میں ہونے والے اس دھماکہ کی ذمہ داری طالبان نے کی ہے اور کہا ہے کہ دھماکے میں نیشنل ڈائیریکٹوریٹ سکیورٹی کو نشانہ بنانا مقصود تھا. واضح رہے کہ یہ دھماکہ شدید نوعیت کا تھا اور اس میں ہلاکتوں‌ کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے.

Leave a reply