لاہور:پاکستان کے معروف گلوکار راجہ رپسٹار نے ایک نیا گانا گاکر پاکستانیوں کے خون گرما دیئے،راجہ رپسٹآر نے اپنا یہ گانا غزوہ ہند کے نام سے متعارف کروایا ہے. اپنے اس نیشنل گانے میں بھارت میں اس غزوہ کی یادیں تازہ کردی ہیں جس کا ذکر احادیث میں بھی آیا ہے.
راجہ رپسٹار نے اپنے اس گانے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میں ہونے والی ممکنہ جنگ کا منظر بھی پیش کیا ہے جس میں پاکستان افواج بھارتی پر ٹوٹ کر حملے کررہی ہوتی ہیں، اس میں پاک فضائیہ ،پاک بحریہ اور پاک آرمی کی جہادی کارروائیوں کی عکس بندی کی ہے.
یاد رہے کہ غزوہ ہند کے برپا ہونے کے حوالے سے علما کا کہنا ہے کہ نبی رحمت نے بھارت میں اس غزوہ کی پشین گوئی کی تھی اور مسلمانوں پر بھارت میںہونے والے مظالم کے بعد اب اس حدیث کی صداقت کے آثار نظر آنا ہونے شروع ہوگئے ہیں.ان حالات میںراجہ رپسٹار کا یہ گانا بڑا معروف ہورہا ہے.