شوبز کی مقبول جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ ایک مرتبہ پھر ترکی کے دورے پر ہیں جہاں وہ مختلف مقبول سیاحتی مقامات کی سیر کررہے ہیں اور وہاں غیر ملکی سیاحوں کو اپنی مقبولیت سے متعلق بتانے اور ویڈیوز دکھانے پر تنقید کا سامنا ہے۔
باغی ٹی وی : اداکارہ عائزہ خان کے بعد پاکستانی ٹی وی اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ ہیں، ان کے انسٹا گرام پر 80 لاکھ فالوورز ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ایمن کو مداحوں کی بڑی تعداد فالو کررہی ہے۔ ایمن خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کافی فعال بھی رہتی ہیں-
حال ہی میں سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایمن خان ایک غیر ملکی کو یہ بتارہی ہیں کہ ان کی جوڑی پاکستان میں کیوں مقبول ہے۔
ویڈیو میں ایمن خان ترکی ایئر پورٹ پر دیگر مسافروں کو منیب بٹ کا انسٹا گرام اکاؤنٹ دکھا رہی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہ رہی ہیں کہ میں آپ کو مشہور کر رہی ہوں۔
دوسری جانب ان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ ویڈیو ریکارڈ کررہے ہیں اور اپنی اہلیہ کی تعریف میں کہتے ہیں کہ ایمن خان پاکستان میں کافی مشہور ہیں اور انہیں بہت سی خواتین فالو کرتی ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اکثر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شوبز جوڑی کو سیاحوں کو اپنی انسٹا فالوونگ بتانے پر تنقید کا سامنا ہے۔
صارفین نے کہا کہ ایمن خان نے صرف انسٹاگرام پر فالوورز ہی حاصل کیے ہیں اور وہ بھی پیسوں کے عوض برض صارفین نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اچھا اچھا ایمن ایسے فالوورز بناتی ہے-
واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ ایمن خان پر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز خریدنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا جسے انہوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ میرے انسٹاگرام فالوورز 100 فیصد آرگینک ہیں۔