غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل،ن لیگی رہنما اور فرنٹ مینوں پر مقدمہ درج

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبضہ و غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے

ڈپٹی کمشنر قصور کی درخواست پر ن لیگی رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ وسیم اختر پر اینٹی کرپشن میں پرچہ درج کر لیا گیا ہے،شیخ وسیم کے فرنٹ مین پرویز اختر ، احمد ندیم اور میونسپل کارپوریشن قصور کے تین انفورسمنٹ انسپکٹرز ، سمیت سات افراد مقدمے میں نامزد کئے گئے ہیں ، اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر قصور نے اپنے ریفرنس میں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔ ڈی سی قصور کے ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سرکاری زمین پر قبضہ ،غیر رجسٹرڈ، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی سے کنورژن اور رجسٹریشن فیس کی مد میں خزانہ سرکار کو کروڑں روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان نے قصور میں سعد مکہ ٹاؤن کے نام سے 61 کنال سے زائد رقبہ پر مشتمل ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رکھی ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی غیر منظور شدہ اور غیر قانونی ہے۔ملزمان نے ملحقہ 17 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کرکے سوسائٹی میں شامل کیا ہوا تھا۔ملزمان نے سرکاری زمین بھی پلاٹ بنا کر بیچ دی۔ ملزم شیخ وسیم کنورژن، رجسٹریشن ، سائیٹ اور دیگر سرکاری فیسوں کی مد میں 1 کروڑ 21 لاکھ سے زائد کا نادہندہ ہے۔

تین سو ارب روپے کے میگا سکینڈل میں اینٹی کرپشن کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل

سرکاری زمین پر قبضہ کرکے سینما بنانے پر ن لیگی رہنما پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا

ڈی سی قصور کے مطابق ملزم نے ہاؤسنگ سوسائٹی میں پارک، قبرستان، سکول اور دیگر عوامی مقامات کی کوئی جگہ مختص نہ کی تھی۔عوامی مقامات کے لئے مختص زمین سرکار کے نام ٹرانسفر نہ گئی۔ ملزمان دھوکہ دہی سے سادہ لوح عوام کو غیر قانونی پاٹ بیچ کر لوٹ رہے ہیں۔ ملزمان نے میونسپل کارپوریشن کے انفورسمنٹ انسپکٹرز و دیگر افسران کی ملی بھگت سے سرکاری خزانہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a reply