غیرقانونی ہاوَسنگ سوسائٹیز کے خلاف رپورٹ غیر تسلی بخش قرار،عدالت کا برہمی کا اظہار

0
31

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے غیرقانونی ہاوَسنگ سوسائٹیز کے خلاف سی ڈی اے کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی،عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے اور رجسٹرار کوآپریٹو ہاوَسنگ سوسائٹی دوبارہ رپورٹ پیش کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ ممبر پلاننگ سی ڈی اے کدھر ہیں؟

ممبر پلاننگ سی ڈی اے کے نہ پہنچنے پر عدالت نے سی ڈی اے نمائندہ پر اظہار برہمی کیا،رجسٹرار کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی نے عدالت میں کہا کہ 10سال سے کوئی ہاوَسنگ سوسائٹی رجسٹرڈ نہیں ہوئی، چیف جسٹس اطہر امن اللہ نے کہا کہ یہ غیر قانونی ہاوَسنگ سوسائٹیز رول آف لا کی ناکامی ہے، غیر قانونی ہاوَسنگ سوسائٹیز میں سی ڈی اے سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے،

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا قانون کو پس پشت ڈالنے کی اس سے بڑی اور کوئی مثال ہوسکتی ہے؟

 

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

Leave a reply