غیر قانونی بھرتیوں کے کیس عدالت نے سنائی ملزمان کو سزا

0
44

غیر قانونی بھرتیوں کے کیس عدالت نے سنائی ملزمان کو سزا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین فشریز نثار موائی سمیت دیگر ملزمان کو غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں مجموعی طور پر 11 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

نثار مورائی اور دیگر کیخلاف غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں عدالت نے فیصلہ سنا دیا جس میں قرار دیا گیا ہے کہ ملزمان پر الزام ثابت ہوگیا ہے۔الزامات پر نثار مورائی اور دیگر کو مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا اور ایک کروڑ جرمانہ کیا گیا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ نثار موارائی نے فشریزمیں 143 غیرقانونی بھرتیاں کیں اور20 افراد کو مستقل کیا۔

ایک کروڑ جرمانہ ادا نہ کرنے پر 2 سال کی مزید سزا ہوگی، مجرمان میں نثار مورائی، سلطان صدیقی، عمران صدیقی اور سعید خان شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر حکم دیتے ہوئے احتساب عدالت کو 45 دن میں ریفرنس نمٹانے کی ہدایت کردی، دوران سماعت عدالت نے نیب پراسیکوٹر سے استفسار کیا کہ آپ کون ہیں آپ کو قانون کا کچھ پتا ہے ؟ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ میرے پاس قائم مقام ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کا چارج ہے ،ابھی تک 6 گواہوں کا بیان ریکارڈ ہوچکا ہے ، 23 گواہ رہ گئے ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ان کو چھوڑنا ہے آپ کو ؟ چھوڑ دیں کیوں مصیبت میں ڈالا ہوا ہے سب کو ؟اتنے عرصہ سے التوا ہے ریفرنس آپ چلاتے کیوں نہیں ؟ ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نہیں آتا ہم تو کیس چلاتے ہیں ، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو تنبیہ کی کہ اگر آپ لوگوں نے کیس نہیں چلایا تو نوکری سے جائیں گے۔

Leave a reply