انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ میں اقدام قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار ہو گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاوَن کا کہنا ہے کہ پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا۔ اقدام قتل کی سنگین واردات میں مطلوب اشتہاری ملزم امیر حمزہ عرف چنڈو ڈون گرفتار ہو گیا ۔اشتہاری ملزم 17سال کے احمد سرفراز کی ٹانگ میں فائر مار کر شدید زخمی کرکے فرار ہو گیا تھا۔ ملزم امیر حمز ہ نے 6ماہ قبل دودھ کی دکان پر معمولی تلخ کلامی پر احمد سرفراز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔اشتہاری ملزم احمر حمزہ عرف چنڈو ڈون علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
ڈی ایس پی نوانکوٹ عمر فاروق بلوچ اورانچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ عبدالغفور نے ملزم کو گرفتار کیا۔اشتہاری ملزمان کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پرشیرا کوٹ پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان۔

مطلوب اشتہاری ملزم امیر حمزہ عرف چنڈو ڈون گرفتار
Shares: