غیرقانونی شراب لائسنس کیس: عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی.
لاہور کی احتساب عدالت نے شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کی تحقیقات میں نیب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5جنوری تک توسیع کر دی۔ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج نسیم احمد ورک نے عثمان بزدار کی شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے کی تحقیقات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حاضری کے لئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ نیب کے تفتیشی آفیسرنے بتایا کہ شراب لائسنس اجراء انکوائری میں عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے، نیب میں شراب لائسنس اجراء کی انکوائری بند کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مستقبل میں وارنٹ گرفتاری جاری ہو سکتے ہیں، آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ بعدازاں احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5 جنوری تک توسیع کر دی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی احتساب عدالت لاہور میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی. عثمان بزدار نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی تھی عدالت نے تفتیشی آفیسر سے استفسار کیا تھا کہ کیا آپ کو تحقیقات میں عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب ہے یا نہیں، جس پر نیب کے تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ آج کی تاریخ تک ہمیں تحقیقات میں گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی 
شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف 
بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار        
اسلام آباد پولیس نے گمنام شکایت پر مقدمہ درج کرنے کی غلطی تسلیم کر لی 
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ آپ واضح ہدایات لے کر آئیں کہ آپ کو گرفتاری مطلوب ہے یا نہیں، اس طرح تو عدالت اس درخواست پر تاریخیں ڈالتی رہے گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں آج 19 دسمبر تک توسیع کی تھی.








