عمران خان کی سیاست غیر سنجیدہ ہے ،شیری رحمان

0
51
عمران خان کو پارٹی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے،شیری رحمان کا مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان ذاتی مفادات کیلئے عوام کے مفادات کو قربان کرنے کو تیار ہیں

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جب معاشی بحران سے نکلنے کے قریب ہوتے ہیں عمران خان عدم استحکام کیلئے سرگرم ہوجاتے ہیں عمران خان ملک کومعاشی بحران میں دھکیل کرنجات دہندہ بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، عمران خان نے اپنے دور میں آئین، جمہوریت اور آزادیوں کی دھجیاں اڑائیں،عمران خان اب جمہوریت کی نام پر سیاست کر رہے ہیں عمران خان کی سیاست غیر سنجیدہ ہے ،

وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خواب تھا کہ ہمارے اساتذہ پیورلی میرٹ پر آئیں، استاد اس شخص کا نام ہے جو قوم بناتا ہے، استاد کو اس صوبے کے بچوں کے ساتھ شاگرد بن کر جب پڑھائیں گے تو وہ اصل استاد بنیں گے، ہم چاہتے تھے کہ بغیر میرٹ کے ہمیں کوئی استاد نہیں چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی قیادت نے ہمیں تعلیم کے نظام کو بہتر کرنے کی ہدایت دی ہے،استاد کا احترام ہے اور ہمیں اس احترام کو آگے بڑھائینگے،یہ صرف تب ممکن ہوگا جب استاد اپنے عمل سے استاد کا منصب سنبھالے گا، نئے اساتذہ کی بھرتی سے 5000 اسکول فعال ہو گئے ہیں، یہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا حکم تھا کہ اساتذہ باقائدہ تربیت حاصل کر کے پڑھائیں، سندھ حکومت نے نصاب پر نظر ثانی کی ہے، یونیسکو نے سندھ کے نصاب کو سراہا ہے،میں نے خود اپنے گائوں کی اوطاق کے اسکول سے تعلیم حاصل کی، اس وقت ان اوطاق اسکولوں کو اونرشپ تھی اس لئے وہاں تعلیم حاصل کرنے والے بچے اعلیٰ منصب تک پہنچے، اگر اونرشپ ہو تو درخت کے نیچے چلنے والے اسکولوں سے بھی بہترین بچے آگے آئینگے، ہمیں اپنے اسکولوں کو اونرشپ دینی ہے تاکہ اچھے بچے آگے آئیں، ہم نے اساتذہ کی بھرتی میں اتنی میرٹ کے سیکریٹری تعلیم اور ایک وی سی کے بچے ٹیسٹ میں فیل ہوئے ہیں،

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

Leave a reply