ہنجروال پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے غیرت کے نام پر 19 سالہ شمائلہ پر گولیاں برسانے والے باپ سمیت 03 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان فیاض، امتیازاور سلیم شامل ہیں۔ مقتولہ کے چچا امتیاز سے پسٹل 30 بور بمہ گولیاں برآمدکر لی گئیں۔ شمائلہ نے مدنی نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی ہوئی تھی۔

لوہاری گیٹ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے قدیمی باغ کے قریب سے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ سردار علی اور ساتھی محمد علی بٹ عرف بیبو شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکر لیا گیا۔

قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے بھی دو رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ اور ایک منشیات فروش کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل ماسٹر چابیاں،موبائل فون اور پستول برآمدکیا گیا۔گرفتار ملزمان میں محمد زمان اور نعیم شامل ہیں جبکہ ملزم فیصل مسیح کے قبضہ سے 1420 گرام چرس برآمدکی گئی۔

چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی ہال کے باہر سر عام ہوائی فائرنگ کرنے والے 04 ملزمان ہاشم، سمیر، عمیر اور علی شیر کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان سے رائفل، 02 پستول میگزین اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

ڈولفن سکواڈنے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے گھروں اور فلیٹوں میں چوری کرنیوالا 3 رکنی گروہ گرفتارکر لیا۔ملزمان سہراب،امیر اور ہارون شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 235000 روپے نقدی برآمدکی گئی۔ ملزمان نے شہری عصمت کے فلیٹ سے چوری کی تھی۔ڈولفن سکواڈ نے اسلحہ کی نمائش کیخلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول اور2 رائفلیں برآمدکی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں حسن،جواد، علی اور فریاد شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے احکامات کی روشنی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سول لائنز ڈویژن پولیس کی جانب سے تھانہ مغلپورہ کی بلڈنگ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ہنگامی مشقوں میں پولیس،بم سکواڈ، ریسکو،ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔موک ایکسرسائز میں فرضی دہشت گردوں کو پکڑنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ایس ڈی پی او سول لائن سول لائن انتخاب شاہ نے موک ایکسرسائز میں حصہ لینے والے تمام جوانوں کی قابلیت کو سراہا۔

آٹھ گھنٹے گھر پر بیٹھ کر گزاریں گے تو آپ کی بیوی بھاگ جائے گی۔اڈانی

2025 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ،پاکستان کا کونسا نمبر؟

Shares: