غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے چند روز قبل اپنی سگی بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،
ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے مدعی کامران ولد زرشاد نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن مسماۃ (م) کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کے بھائی بلال اور بہنوئی ارشد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی
ایس ایچ او تھانہ تہکال شکیل خان نے ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ممکنہ ٹھکانوں پر کارروائی کا آغاز کیا جبکہ گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنی بہن مسماۃ (م) کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے آلہ قتل 30 بور پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے, ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے
مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا