غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کے خلاف کراچی میں چھاپہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے تعاون سے کراچی میں غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کے خلاف ایک کامیاب چھاپہ مارا ہے

یہ چھاپہ کراچی کے علاقے کاوش کراؤن پلازہ شاہراہ فیصل میں واقع ایک دفتر میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران ایک غیر قانونی وی او آئی پی سیٹ اپ کے ساتھ دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پی ٹی اے سے جاری اعلامیہ کے مطابق غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت بنائے جا رہے ہیں۔

Shares: