میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی(مشتاق علی لغاری کی رپورٹ)بس کی موٹرسائیکل کوٹکر2جاں بحق، دکان کی چھت گرنے متعدد زخمی

تفصیل کے مطابق چنا پمپ سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ ہواہے جس میں مسافر بس نے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد کو ٹکر مار دی، وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

موٹر سائیکل سوار اعجاز لغاری اور آسیہ لغاری اپنے گاؤں گلن لغاری سے پنوعاقل جا رہے تھے کہ سڑک عبور کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔

پولیس نےشہریوں ن کی مددسے لاشیں تعلقہ اسپتال گھوٹکی پہنچائیں، اسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی۔

دوسرے واقعہ میں سیٹھ منچھورام پیڑو والوں کی دکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجہ میں محمد اقبال سیال،میر حسن لغاری گاؤں گلن لغاری،حاجی ایاز احمد سولنگی قادر پور،عبدالجبار شیخ انورآباد،عبدالرحمان سومرو، صادق لکھن،علی نواز ولد گلزار احمد کوری انور آبادسمیت 6 افراد شدید زخمی، زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال گھوٹکی کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

Shares: