گھوٹکی: ڈی ایس پی دفتر کے قریب دھماکا، 4 بچے زخمی
گھوٹکی: صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈی ایس پی کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چا بچے زخمی ہوگئے ہیں گھوٹگی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دھماکا اوباڑو میں ڈی ایس پی کے دفتر کے قریب ہوا، دھماکے میں چار بچے زخمی ہوئے دھماکے سے متعلق پولیس کا موقف تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے ڈبے سے کھیل رہے تھےکہ دھماکا ہوگیا، دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرتے ہوئے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی ہے صورت حال اس وقت مزید پچیدہ ہوئی جب زخمی بچوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال میں ڈاکٹر موجود نہ ہونےپر شہری مشتعل ہوگئے اور انہوں نے اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کردی اور اسپتال کو شدید نقصان پہنچایا، بعد ازاں شہری زخمی بچوں کو اسپتال لے گئے دوسری جانب آئی جی سندھ نے گھوٹکی میں ڈی ایس پی کےدفتر کےقریب مبینہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ا ایس پی گھوٹکی سےپولیس اقدامات وکارروائی کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں واضح رہے گذشتہ سال اگست میں شکار پور اور جیکب آباد میں رینجرز کے ہیڈکوارٹرز کو بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔