سندھ حکومت کے صحت کے دعوے گھوٹکی میں لاش کے لیے ایمبولینس میسر نہیں،خرم شیر زمان نے لاش رکشہ پر لے جانے کی وڈیو ٹوئٹ کردی گھوٹکی سندھ کی گلیوں میں رکشہ پر یہ نعش دراصل سندھ حکومت کی ہے، پورا خاندان گدھ کی طرح وزارتوں پر بیٹھ کر سندھ کی عوام کو نوچ رہا ہے، غلام وزیراعلیٰ سندھ اپنی نااہل اور ناسور وزیر صحت کو فارغ کرنے کی ہمت کب کریں گے؟ 18 ویں ترمیم اور جمہوریت کے دعویدار مال کھپے کے پیکر ہیں، ان حالات پر پی پی کے نابالغ چیئرمین کو کبھی شرم تک نہیں آتی،کتوں ایڈز بھوک پیاس سے مرتی عوام اپنے مستقبل کے لیے جاگے، اب وقت آگیا ہے کہ سندھ حکومت کی بساط لپٹ دی جائے، سندھ کے لوگوں کو غلامی اور اندھیروں سے نکال کر خوشحال سندھ کا خواب پورا کیا جائے.

Shares: