میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی(مشتاق علی لغاری کی رپورٹ) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللّٰہ سومرو کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن گھوٹکی، محمد قابل بھیو کو دوران گشت خفیہ اطلاع ملی کہ 5 سے 6 چور گوٹھ صوبدار لنجار سے بجلی کی تاریں چوری کر کے لے جا رہے ہیں۔ پولیس ٹیم نے فوری تعاقب کیا اور لنک روڈ دوست محمد بلو پر ملزمان کا سامنا ہوا۔

پولیس نے دیکھا کہ چھ چور جن کی شناخت راہب عرف آصف میرانی، خان ولد حاجی کلہوڑو، خالد عرف خالو ٹانوری، فرید ولد عبدالکریم ملک، نظام دین ولد مصری بلو اور جان محمد ولد گلو میرانی کے طور پر ہوئی، بجلی کی تاریں اور ایک بڑی کٹر لے جا رہے تھے۔

ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ تاہم، اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے تاریں اور کٹر پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے برآمد شدہ سامان کو تھانہ منتقل کر دیا اور فرار ملزمان کے خلاف تھانہ بی سیکشن گھوٹکی میں کرائم نمبر 07/2025 کے تحت دفعات 379، 411، 324، اور 353 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی تاکہ عوام کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Shares: