انسداد دہشتگردی کی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کو ہونے والے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی درخواست بریت خارج کر دی۔
عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی نے آرٹیکل 265 کے تحت اپنے آپ کو بری کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ تاہم، پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف استغاثہ کے پاس کافی شواہد موجود ہیں، اور اس مقدمے میں ٹرائل جاری ہے۔ظہیر شاہ نے مزید کہا کہ اس کیس میں 12 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں، اس لیے اس وقت بریت کی درخواست منظور نہیں کی جا سکتی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹرائل کے دوران ملزم کو بری کرنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔
اس پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بریت کو مسترد کر دیا اور کیس کی مزید کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انسداد دہشتگردی کی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے دو دیگر رہنماؤں اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی بھی بریت کی درخواستیں خارج کر دی تھیں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس: دو ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد
جی ایچ کیو حملہ کیس،ملزمان سے برآمد ثبوت عدالت میں پیش
جج رخصت پر،اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی
جی ایچ کیو حملہ کیس، دو ملزمان اشتہاری قرار








