مزید دیکھیں

مقبول

یومِ وفات: علامہ محمد اقبال ، تحریر:کنزہ محمد رفیق

حکیم الامت علامہ محمد اقبال نے اپنی خوابیدہ قوم...

ایمان و حیا،لازم و ملزوم،تحریر:نور فاطمہ

ایمان اور حیا دو ایسی بنیادی خصوصیات ہیں جو...

قیدی سےملاقات،امریکی سفارتخانےکے ارکان اڈیالہ جیل جا پہنچے

امریکی سفارت خانے کے وفد نے قیدی سے ملاقات...

آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔وزیراعظم

وزیراعظم شہبا زشریف کا کہنا ہے چین نے آئی...

جی ایچ کیو میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب

یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب جاری ہے۔

باغی ٹی وی : مرکزی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بطور مہمان خصوصی موجود ہیں تقریب میں مسلح افواج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران بھی شریک ہیں جن میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا اور دیگر ریٹائرڈ افسران بھی موجود ہیں۔

ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی منیب الرحمان، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود ہیں۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی۔

اس کے علاوہ سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، جنرل (ر) ندیم رضا، آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی، شہدا کے اہل خانہ اور اسکول کے طلبا نے بھی یاد گار شہداء پر پھول رکھے۔

یوم تکریم شہداء؛ سروسز چیفس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا شہدا پاکستان کو …

نیول ہیڈکوارٹر میں یاد گار شہداء پر یوم تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب جاری ہے نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، تقریب میں پاک بحریہ کے شہدا کو سلامی پیش کی گئی،نیول چیف امجد خان نیازی نے یاد گار شہداء پر پھول رکھے۔

ائیرہیڈ کوارٹرز میں یوم یکریم شہدائے پاکستان کی مرکزی تقریب جاری ہے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تقریب کے مہمان خصوصی ہیں ائئر چیف مارشل نے یاد گار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

جے ایس ہیڈ کوارٹر میں یاد گار شہداء پر یوم یکریم شہدائے پاکستان کی تقریب جاری ہےتینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے یاد گار شہداء پر پھول رکھے۔

امریکی صدرکو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی نژاد نوجوان گرفتار