گھریلو حادثات اور ابتدائی طبی امداد

0
58

حادثات اور وقت کی نوعیت اور وقت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کسی حادثے کی صورت میں فوری طور پر مکمل اور صحیح علاج کی ضمانت نہیں دی جا سکتی تاہم کسی حادثے میں بوکھلاہٹ کا شکار ہوئے بغیر اگر عمومی نوعیت کی آسان اور سادہ تدابیر اختیار کی جائیں تو بہت سی قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں اور کسی بڑے نقصان سے بھی بچا جا سکتا ہے چوٹ لگنا جل جانا گیس لیک ہونا سانپ یا کتے کا کاٹنا بے ہوش ہونا جیسے حادثات گھروں میں ہوتے رہتے ہیں ان حادثات کی صورت میں مریض کی جان بچانے والے اقدامات کے بارے میں ہر کسی کع تھوڑا بہت علم ہونا ضروری ہے تاکہ فوری ابتدائی طبی امداد سے مریض کو کسی بڑے نقصان سے بچایا جاسکے

اگر کسی کو بجلی کا کرنٹ لگ جائے تو سب سے پہلے بجلی کا مین سوئچ بند کریں اپنی حفاظت کریں مریض کو چھونے سے پہلے تختے یا اخبار پر کھڑے ہوں ربڑ کے جوتے پہنیں ننگی تاروں کو لکڑی کی مدد سے ہٹائیں مریض کو ہٹانے کے بعد اسے تازہ ہوا میں سانس لینے دیں بے ہوش ہونے کی صورت میں مصنوعی سانس جاری کرنے کی کوشش کریں جلد از جلد مریض کو ہسپتال پہنچانے کا بندو بست کریں

بھاگتے دوڑتے اچھلتے کودتے اور کھیل کے دوران بچوں کو اکثر چوٹ لگ جاتی ہے سب سے پہلے مریض کو تسلی دیں اسے آرام کے ساتھ بٹھا یا لٹا دیں زخم بڑا اور گہرا ہوتو پانی سے صاف کریں زخم والی جگہ پر پٹی یا صاف کپڑا رکھ کر 10 منٹ تک زور سے دبائیں اگر زخم زیادہ گہرا ہوتو زخم کی دونوٰ اطراف کو پکڑ کر آہستہ سے ملائیں اور پٹی بادھ دیں اگر موچ آ جائے تو اس صورت میں موچ والے حصے کو اوپر اٹھائیں برف لگائیں اور کوئی صاف کپڑا موچ والی جگہ پر باندھ دیں

اکثر جلنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں جب کو ئی جلنے کا حدثہ ہو جائے تو سب سے پہلے آگ یا کس چیز سے آگ لگی ہو تو مریض کو اس سے دور کریں جسم کے جلے ہوئے حصے کو چلتے ہوئے پانی کے نیچے رکھیں یا پانی میں ڈبو دیں جلے ہوئے حصے سے انگوٹھی چوڑیاں اور جوتے وغیرہ اتار دیں زخمی حصے کو پٹی روئی یا کپڑے سے ڈھانپ دیں مریض کو جوس یا دودھ پلائیں آگ کے شعلوں کو پانی سے بجھانے کی کوشش کریں اگر کوئی چیز نہ ملے تو موٹا کپڑا چٹائی یا کمبل اپنے سامنے کر کے متاثرہ شخص کے گرد لپیٹ دیں تاکہ ہوا بند ہونے کی وجہ سے آگ بجھ جائے نائلون کا کپڑا یا ایسا کپڑا جسے آگ جلدی پکڑ لے کبھی استعمال نہ کریں اگر کوئی اکیلا ہو آگ لگ جائت تو فوراً زمین پر لیٹ کر کلٹیاں کھائیں تاکہ آگ کے شعلے بجھ جائیں کھلی فضا میں نہ دوڑیں

اگر چوٹ لگنے یا کسی وجہ سے نریض بے ہوش ہو جائے تو اسے سیدھا لٹا دیں اپنے ہاتھ کی ہتھیلی اس کی ناف اور پسلیوں کے درمیان رکھ کر اوپر کی طرف ایک تےیز اور زوردار جھٹکا لگائیں اگر ضرورت پڑے تو یہ عمل کئی مرتبہ دہرائیں اس کے بوجود بھی سانس بحال نہ ہو تو منہ در منہ سانس پہنچانے کا طریقہ استعمال کریں

زہریلے سانپ کے کاٹنے سے موت واقع ہو جاتی ہے اگر فوری طور پر اقدامات کئے جائیں تو مریض کی جان بچا سکتے ہیں جس حصے پر سانپ نے کاٹا ہو بالکل ساکن رکھیں اور اوپر کپڑا باندھ دیں تاکہ زہر خون میں نہ پھیل جائے اور سانپ کے دانت کے نشانوں پر کٹ لگا دیں تاکہ زہریلہ خون نکل جائے اس دوران کاٹنے کی جگہ سے ذرا اوپر کپڑا کس کر باندھ دیں تا کہ زہریلہ خون باڈی میں نہ پھیل سکے اگر سانپ کاٹے آدھا گھنٹہ گزر گیا ہو تو پھر کٹ نہ لگائیں بس کپڑا کس کر باندھ دیں اور مریض کو جلدی سے ہاسپٹل پہنچانے کا انتظام کریں

اگر کتا کاٹ جائے تو زخم کو صابن اور گرم پانی سے دھو کر اچھی طرح صاف کریں اگر کتا باؤلا ہو تو پھر زخموں کو نائٹرک ایسڈ سے صاف کریں لیکن چہرے کے زخموں کے لئے ٹنکچر آیوڈین استعمال کریں اے ٹی ایس کا ٹیکہ لگائیں اس کے بعد مکمل اور صحیح علاج کے لیے مریض کو ہسپتال لے جائیں

Leave a reply