غبارے بیچنے والے بچے پر شہری نے کتے چھوڑ دیئے، بچہ شدید زخمی،ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کتے نے بچے کو نوچ کر لہو لہان کر دیا، پولیس نے کتے کے مالک کو گرفتار کر کیا
واقعہ پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں پیش آیا جہاں مون مارکیٹ کے ایک پارک میں ملزم نے غبارے بیچنے والے بچے پر کتے چھوڑ دئے، کتے نے بچے کو لولہان کر دیا، موقع پر شہری جمع ہوئے اور انہوں نے بچے کو کتے سے بچایا تا ہم بچے کی حالت بری ہو چکی تھی
موقع پر موجود شہریوں نے پولیس کو کال کر کے شدید زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پولیس نے اس افسوسناک واقعہ پر فوری کاروائی کا آغاز کر دیا تھا
پولیس نے اس افسوسناک واقعہ پر فوری کاروائی کا آغاز کر دیا تھا,تاہم بچے کے والد کی طرف سے ملزم کے خلاف کسی کاروائ سے انکار کے بعد پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بچے کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی فراہمی کے بعد گھر منتقل کر دیا ہے۔ https://t.co/PalSYlk9CQ pic.twitter.com/ge2pjLfoFz
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) June 3, 2020
تاہم بچے کے والد کی طرف سے ملزم کے خلاف کسی کاروائی سے انکار کے بعد پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بچے کو ہسپتال میں علاج معالجہ کی فراہمی کے بعد گھر منتقل کر دیا ہے۔
شہریوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے اور گرفتار ملزم کو سزا کا مطالبہ کیا ہے،.