نئی دہلی :آپ اپنا نیا ہندوستان اپنے پاس رکھیں ہمیں پرانا ہندوستان ہی لوٹا دیجیئے .ہمیں اس ہندوستان کی ضرورت نہیں جہاں دلتوں اور مسلمانوں کا قتل عام ببانگ دہل ہوتا ہو.راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد بھارت میں دلتوں اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر بول اٹھے.غلام نبی آزاد نے مرکز کی مودی حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ”میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ اپنا نیا ہندوستان اپنے پاس رکھیں ہمیں پرانا ہندوستان ہی لوٹا دیجیئے

غلام نبی آزاد نے جھار کھنڈ میں پے در پے مسلمانو ں پر ہندو انتہا پسندوں کے حملوں پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ کے سرائے کیلا میں بھیڑ کے ذریعہ ایک مسلم نوجوان کا قتل کر دیا گیا جس سے علاقے میں ماحول بہت کشیدہ ہیں۔ یہ معاملہ آج راجیہ سبھا میں بھی اٹھایا گیا۔ ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے اس موب لنچنگ کے واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ”جھارکھنڈ لنچنگ اور تشدد کا کارخانہ بن گیا ہے۔ ہر ہفتے وہاں دلت اور مسلمان مارے جاتے ہیں۔ ’سب کا ساتھ سب کا وِکاس‘ کی لڑائی میں ہم پی ایم کے ساتھ ہیں، لیکن اسے دیکھنے کے لیے لوگ ہونے چاہئیں۔“
غلام نبی آزاد نے کہا اس ہندوستان کی بات کرتے ہیں‌ جہاں محبت اور تہذیب تھی۔ جب مسلمان اور دلت مشکل میں ہوتے تھے تو ہندووں کو بھی درد محسوس ہوتا تھا۔ جب کوئی تکلیف ہندووں کی نظر میں آتی تھی تو مسلم اور دلت ان کے لیے آنسو بہاتے تھے۔“انہوں نے مزید کہا کہ ”پرانے ہندوستان میں نفرت، غصہ یا جھوٹے الزامات نہیں تھے۔

Shares: