سابق وزیر ہوا بازی غلام سرور استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
سابق وزیر ہوا بازی غلام سرور خان باقاعدہ طور پر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے
الیکشن2013اور2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر راولپنڈی سے ایم این اے منتخب ہونے والے غلام سرور خان آئی پی پی میں شامل ہو گئے ہیں،
جہانگیر ترین اور علیم خان نے غلام سرور خان کو پارٹی پرچم دیا،غلام سرور خان کے بیٹے سابق ایم این اے منصور حیات بھی آئی پی پی میں شامل ہو گئے ہیں،غلام سرور خان اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شامل ہوئے ہیں،سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور جہانگیر ترین کا کوئی سیاسی نہیں عزت و احترام کا رشتہ ہے، جہانگیر ترین ایک اچھے دوست اور بہترین لیڈر ہیں، میں اورجہانگیر ترین ایک ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئے، ہم پی ٹی آئی سے پہلے بھی ایک جماعت میں ایک ساتھ شامل ہوئے تھے،چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیر اعظم بنانے میں سب سے زیادہ ہماری محنت تھی، لیکن ہم افسوس ہم نیا پاکستان نہ بنا سکے, سیاسی غلطیاں ہوئیں،ہم نے اداروں کے ساتھ جھگڑا کیا ،نو مئی نے تحریک انصاف کی جڑیں ہلا کر رکھ دیں
افسوس،ہم نیا پاکستان نہ بنا سکے،نو مئی نے تحریک انصاف کی جڑیں ہلا کر رکھ دیں،غلام سرور
ٹیکسلا میں غلام سرور خان کی آئی پی پی میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ غلام سرور خان میرے بھائی ہیں ان کی خواہش پر آیا ہوں غلام سرور خان کی شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمیں اپنی زبان سوچ سمجھ کر استعمال کرنی چاہیے، ہمیں کسی کے خلاف بری بات نہیں کرنی چاہیے،ہم پاکستان کو بہت آگئے لے کر جانا چاہتے ہیں، خواہش ہے جو بڑے بڑے لیڈر نہ کر سکے، وہ کام ہم کر سکیں،عوام کے لئے ایک نیا ملک بنائیں گے جہاں ایمانداری ہو گی ۔عبدالعلیم خان ایک بہترین آدمی ہے اور عمران خان نے بہت ظلم کیے ہوں گے لیکن عبدالعلیم خان کو جیل بھجوانا ایک بہت بڑا ظلم تھا۔علیم خان ایک ورکر آدمی ہے، مجھے دل میں بہت دکھ ہوا جب پتہ چلا کہ عمران خان نے علیم خان کو جیل بھجوایا،
فیض حمید نے آرمی چیف بننے کے لئے میرے اور جہانگیر ترین پر پرچے کروائے،علیم خان
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ جو شخص اپنی اولاد کا نہیں وہ ہمارا کیسے ہوگا؟ جہانگیر ترین کی فیملی پر پرچے کروائے گئے، ہم لڑائی جھگڑا کرتے ہیں لیکن عورتوں پر سیاست نہیں کی ماؤں بہنوں پر کبھی کسی نے پرچے کروائے؟ میری بیٹی پر دو پرچے کروائے گئے، کیا کوئی اتنا گھٹیا انسان بھی ہو سکتا ہے، ہمیں مدینے کی ریاست سمجھاتا تھا، گھر میں پیسے آرہے تھے، تجوری گھر والی کے پاس تھی، کوئی ایسا گھر ہو سکتا ہے جہاں تجوری بھری جا رہی ہو اور سربراہ کو پتہ نہ ہو، آپ شامل تھے، نیا پاکستان فرح گوگی بنا رہی تھی،بلین ٹری کے پودے بکریاں کھا گئیں، جنرل فیض نے آرمی چیف بننے کیلئے ہمارے خلاف کارروائیاں کروائیں،جنرل فیض حمید نے مجھے اندر کرایا، اسی نے جہانگیر ترین پہ پرچے کرائے، کیونکہ وہ آرمی چیف بننا چاہتا تھا
غلام سرور خان کے بھتیجے سابق ایم پی اے عمار صدیق بھی آئی پی پی میں شامل ہو گئے، اس موقع پر عمار صدیق کا کہنا تھا کہ میں بغیر کسی مجبوری کے آئی پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتا ہوں،ہمارا کل اثاثہ ہمارے حلقے کے عوام ہیں، اسی لیے ہماری سیاست زندہ ہے، سیاست میں ایک چہرہ پانچ سال کے بعد نظر آتا ہے،غلام سرور خان گزشتہ چالیس سال سے حلقے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں ہم جہانگیر ترین خان کو آئیڈیل بھی مانتے ہیں، جہانگیر ترین نے شعبہ زراعت ، تعلیم اور صحت میں اپنا لوہا منوایا،
غلام سرور خان اور ساتھیوں کی بڑی تعداد نے آئی پی پی قیادت کا استقبال کیا۔۔
2/2#IPP #IstehkamEPakistanParty pic.twitter.com/H7PvgZylp3— Team Aleem Khan (@teamaleemkhan) November 9, 2023
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی کے مطابق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد افضل ،امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عظمت محمود ،سابق ناظمین اور چیئرمین کی کثیر تعداد آج استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئی ہے. ان شمولیتوں کے بعد استحکام پاکستان پارٹی شمالی پنجاب میں ایک بڑی سیاسی قوت کے طور پر ابھری ہے.
استحکام پاکستان پارٹی کا پر عزم قافلہ ہر نئے دن کے ساتھ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے،فردوس عاشق اعوان
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی عوامی پزیرائی کے ساتھ ساتھ سیاسی قائدین کا پارٹی پہ اعتماد اور شمولیت پارٹی کے لئے باعث تقویت ہے۔ پچھلے ادوار میں وزارت ہوا بازی اور وزارت پٹرولیم کے قلمدان سنبھالنے والے آئی پی پی کے رہنما غلام سرور خان باضابطہ طور پر آئی پی پی کے دست و بازو بن گئے۔ ان کے ہمراہ ٹیکسلا، واہ کینٹ اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے تمام گروپس نے بھی آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ نئے شامل ہونے والے قائدین میں سابق ایم این اے منصور حیات خان ،سابق ایم پی اے عمار صدیق خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد افضل، امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عظمت محمود ،سابق ناظمین اور چیئرمین کی کثیر تعداد آج استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باقائدہ اعلان کر کے تعمیر و ترقی کے قافلے میں شریک ہو گئے۔ استحکام پاکستان پارٹی کا پر عزم قافلہ ہر نئے دن کے ساتھ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے
قبل ازیں غلام سرور خان کی چند دن قبل جہانگیر ترین اور علیم خان سےملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے آئی پی پی میں شمولیت کا اظہار کیا تھا،جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے غلام سرور خان کا آئی پی پی میں شمولیت پر خیر مقدم کیاجب کہ غلام سرور خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
قبل ازیں گزشتہ روزاستحکام پاکستان پارٹی نے راولپنڈی میں پارٹی دفتر کا افتتاح کر دیا ہے۔ پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان نے پارٹی دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ہم نے روائتی سیاسی پارٹیوں کو چھوڑ کر نئے جذبے سے کام شروع کیا ہے اور ہم نے ایسا پاکستان بنانا ہے جس کو دیکھ کر لوگ خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم روائتی سیاستدان نہیں ہیں، سب کچھ چھوڑ کر ملک کی خاطر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت عوام ہیں،پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور یہاں وسائل کی کوئی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ علیم خان نے پی ٹی آئی کے لئے بہت محنت کی لیکن اُن کو جیل میں ڈالنا بہت بڑا ظلم تھا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے ملک اور عوام کے ساتھ جھوٹ بولا اور ایماندار اور اہل قیادت دکھا کرایسے نا اہل، کرپٹ اور بے ایمان شخص کو پنجاب پر مسلط کیا جس کو اردو،انگریزی اور پنجابی کچھ بولنا نہیں آتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر بزدار اتنا ہی اہل تھا تو اسے شوکت خانم ہسپتال کا چیگ ایگزیکٹو بنا دیا جائے اور فرح گوگی کو نمل یونیورسٹی میں لگا کر دیکھ لیں کہ کتنے لوگ ان پر اعتماد کر کے چندہ دیتے ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ فرح گوگی کی موجودگی میں ڈی سیز کی پوسٹنگ کے لئے نیلامی لگائی جاتی تھی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر کی تجوریاں بھری جاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر خان کے بچوں پر جھوٹے پرچے کٹوائے گئے اور مجھے ناجائز طور پر 100 دن جیل میں رکھا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو پچھلی حکومت میں ہم نے وعدے کیے تھے وہ سارے وعدے استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کی قیادت میں ضرور پورے کرے گی اور انشاء اللہ یہیں سے اپنی وکٹری کا اعلان کریں گے۔ پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان نے جنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی کو پارٹی دفتر کے افتتاح پر مبارکباد پیش کی جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اپنے قائدین کا والہانہ استقبال کیا۔اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ شاہین کا نیا نشیمن پارٹی کو مبارک ہو،اب شاہین نے راولپنڈی کی فضاؤں میں پرواز بھر لی ہے اوران فضاؤں میں بھی شاہین کی حکمرانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی سیکرٹریٹ کے افتتاح سے پارٹی کی صف بندی زیادہ موثر اور پہلے سے زیادہ متحرک ہوگی۔تقریب کے اختتام پرجنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور پارٹی قیادت کوعوامی امنگوں کی ترجمان اور حقیقی قیادت قرار دیا۔ تقریب میں پارٹی کی سینئر لیڈر شپ نے بھی شرکت کی۔
دریں اثناء استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے لاہور سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی نے ملاقات کی جبکہ فیاض بھٹی نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہتے ہوئے اپنے تمام ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے فیاض بھٹی کو پارٹی مفلر پہنا کر اُن کا خیر مقدم کیاجبکہ اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خان خاکوانی اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔
"استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت
چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار
جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل