غنڈہ گردی کے الزامات،برطانوی نائب وزیراعظم مستعفی ہو گئے

0
39
domenic

ڈومینک راب نے غنڈہ گردی کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا

برطانوی نائب وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ رپورٹ میں انکے خلاف دو شکایات کو صحیح تسلیم کیا گیا حالانکہ وہ غلط تھیں، الزامات کے بعد ڈومینک راب نے انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،رپورٹس کے مطابق کام کے دوران کابینہ اور محکموں کے اراکین انکے رویئے سے پریشان تھے،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈومینک نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ کے بارے میں بتایا کہ انکے خلاف جن شکایات کو برقرار رکھا گیا وہ صحیح نہیں، میرے حوالہ سے غلط رپورٹ مرتب کی گئی،

جمعرات کو برطانوی وزیر اعظم کو مسٹرراب کے طرز عمل کے بارے میں ایک سرکاری رپورٹ کے نتائج پیش کیے جانے کے بعد یہ بات سامنے آئی ،وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں ڈومینک نے کہا کہ میں نے تھقیقات کا مطالبہ کیا اور استعفیٰ بھی دے رہا ہوں،میں کبھی کسی پر چیخا چلایا نہیں نہ ہی کسی پر کچھ پھینکا ، نہ ہی کسی کو جسمانی طور پر ڈرایا اور نہ ہی کبھی کسی کو نیچا دکھانے کی کوشش کی، اگر غیر ارادی طور پر کوئی جرم ہوا تو میں دلی معزرت کرتا ہوں،اگر کسی رکن ، عملے کو لگتا ہے کہ میں نے زیادتی کی یا انکو لگتا ہے کہ میں نے غلط کیا تو معزرت خواہ ہوں،

مسٹر ڈومینک راب کو رشی سنک نے اکتوبر میں اقتدار سنبھالنے کے بعد نائب وزیراعظم مقرر کیا تھا۔ راب کے بارے میں نومبر میں الزامات سامنے آئے تھے، سابق عملے نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنے محکموں میں "خوف کا کلچر” پیدا کیا ہے۔

راب نے الزامات کی تردید کی اور دو باضابطہ شکایات کے بعد اپنے بارے میں تحقیقات کی درخواست کی۔ جیسے جیسے ہفتے گزرتے گئے، مزید الزامات سامنے آئے، ایک رپورٹ کے مطابق 24 شکایات کی گئی تھیں۔

مستعفی ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ابھی تک اپنے اوپر لگے الزامات والی رپورٹ نہیں دیکھی، جب ہمیں رپورٹ ملے گی تو پھر دیکھیں گے کہ اس میں کیا الزامات ہیں تاہم ان دو الزامات میں بھی نقائص ہیں

Leave a reply