غربت سے تنگ 37 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

0
79
suicide

راولپنڈی کے علاقے قاسم آباد میں غربت سے تنگ دو بچیوں کے باپ نے مبینہ خودکشی کرلی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ہیں اور پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 39 سالہ عرفان صادق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ عرفان صادق کی لاش دکان میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، اہل محلہ کے مطابق عرفان صادق کی چپس کی دکان تھی اور اس کے معاشی حالات خراب تھے۔

عرفان صادق کا ہاتھ سے لکھا ہوا مبینہ نوٹ بھی ملا ہے، تحریری نوٹ پر ان لوگوں کے نام درج ہیں جن کے پیسے دینے تھے، واقعے کے بعد وارث خان پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق عرفان صادق شدید ذہنی دباؤ میں تھا۔

جبکہ اس سے قبل بلوچستان کے نصیرآباد ڈویژن میں مہنگائی کے باعث خود کشی کے 2 واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا تھا اور ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد ڈویژن میں بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث نوجوانوں میں خودکشی کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیا گیا
ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
ٹریفک حادثہ؛ چیئرمین میونسپل کمیٹی ژوب سمیت 4 افراد جاں بحق
چترال اور سون میں سات دہشتگرد ہلاک جبکہ چھ زخمی. آئی ایس پی آر
خودکشی کا پہلا واقعہ جھل مگسی کے علاقے باریجا میں پیش آیا۔ جہاں 27 سالہ نوجوان علی دوست مگسی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ اسد اللّٰہ کھیازئی کے رہائشی 22 سالہ نوجوان نورالدین کھیازئی نے مہنگائی کے باعث خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔

Leave a reply