عدالت نے شہباز گل کی آج حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی

0
35

عدالت نے رہنماء پی ٹی آئی شہباز گل کی آج حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ہے.

اداروں میں بغاوت پر اُکسانے کے الزام کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں ہوئی، جہاں پولیس نے چالان جمع کروا دیا جب کہ عدالت نے شہباز گل کی آج حاضر ی معافی کی درخواست منظور کرلی ہے.
کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ضمانت پر ہیں۔ سماعت کے دوران شہباز گل کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دی کہ شہباز گل کی تمام دستاویزات پولیس قبضے میں ہیں، حوالے کی جائیں، جس پر عدالت نے سامان کی سپرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما کے ٹرائل کے لیے کیس فائل سیشن جج کو بھیج دی۔ شہباز گل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں مزید سماعت اب 24 ستمبر کو ہوگی۔ یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کیا گیا تھا تاہم شہباز گل کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی جنہوں نے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں تھیں اور نعرے بازی بھی کی تھی.

اس موقع پر شہباز گل سے جب ذرائع ابلاغ کے نمائندگان نے گاڑی روک کر بات چیت کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے ہاتھ ہلایا لیکن گفتگو سے اجتناب برتا۔ واضح رہے کہ شہباز گل کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی تھی۔ ان کی روبکار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر نے جاری کی تھی۔ اور اس کے بعد اگلے روز انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے گل کو کہا تھا کہ وہ اب گھر جائیں اور اپنے خاندان والوں کو وقت دیں.

Leave a reply