یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہوگا،مولانا فضل الرحمان
یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہوگا،مولانا فضل الرحمان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم مشترکہ امیدوار ہیں اور کامیاب ہوں گے
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ یوسف رضاگیلانی امیدوار بننے کے بعد سے حکومتی حلقوں میں بے چینی ہے،عام آدمی 2سال سے مشکلات کا سامنا کررہا ہے ،2سال میں مہنگائی نے عوام کو پریشان کردیا ہے،یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں حفیظ شیخ الیکشن لڑرہے ہیں، یوسف رضا گیلانی سینیٹ کیلئے ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں،
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی ، گیس، چینی، آٹا، گھی سب چیزیں مہنگی ہورہی ہیں،عام آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی ہے، عام آدمی ڈھائی سال سے کرب سے گزررہا ہے، یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہوگا، پی ڈی ایم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے کوشش کریگی
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مجھ پر اعتماد کے لیےتمام جماعتو ں کا مشکور ہوں ،میں نے اراکین کی عزت کرانی ہے،پی ڈی ایم کے تمام قائدین کا حمایت کرنے پر مشکور ہوں ،مجھے اپوزیشن کے 42اراکین نے تعلقات کی بنیاد پر ووٹ دیے تھے، پی ڈی ایم نے مجھے ٹکٹ دیا ہے، میں پی ڈی ایم کی ترجمانی کروں گا، مجھے پہلے بھی متفقہ وزیراعظم منتخب کیا تھا،
سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین میرے عزیز ہیں ،رابطہ ہوا نہ ہی ملاقات ہوئی ،جہانگیر ترین میرے عزیز ہیں انہیں کہنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے،اسٹیبلشمنٹ مکمل غیر جانب دار ہے،مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کے لیے مجھے کامیاب کرایا تھا،پی ڈی ایم کے تمام اکابرین کے پاس فرداً فرداً جاؤں گا،