گیلانی کی نااہلی کی درخواست پرالیکشن کمیشن کا بڑا حکم سامنے آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے حکم پر نئی درخواست دائر کر دی

پی ٹی آئی نے ویڈیو میں موجود 2 پی ٹی آئی ایم این ایز کو درخواست میں فریق بنا لیا،الیکشن کمیشن نے ملیکہ بخاری سے سوال کیا کہ کیا آپ کی نئی درخواست پر سماعت کی جائے یا پرانی پر؟ ملیکہ بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ شفافیت کو یقینی بنائے،اونچی آواز میں بات کرنے پر الیکشن کمیشن نے ملیکہ بخاری کو ٹوک دیا،ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم نے کہا کہ آپ جذباتی نہ ہوں ،آرام سے دلائل دیں،

یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کے وکلا بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہو گئے،تحریک انصاف نے ترمیم شدہ درخواستیں جمع کرا دیں ،ملیکہ بخاری نے کہا کہ ہماری نظر میں فہیم خان اور جمیل احمد گواہ ہیں،الیکشن کمیشن کی ہدایت پر گواہان کو فریق بنایا ہے، الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ کوئی رکن اسمبلی ملوث ہے تو اسکے خلاف تحقیقات کرے، الیکشن کمیشن کے ممبر خیبر پختونخواہ ارشاد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر من و عن عمل نہیں ہوا،

دوران سماعت ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نے کہا کہ ویڈیوز میں کسی کا چہرہ واضح نہیں ہے ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی نئی درخواست کو کیس کا حصہ بنا لیا،وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ٹی آ ئی کی درخواست پر میرے اعتراضات ہیں،الیکشن کمیشن نے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ اپنے اعتراضات اپنے جواب میں تحریری طور پر دیں،جس حد تک درخواست ہے اس کا جواب دیں، وکیل ملک جاوید نے کہا کہ درخواست میں یوسف رضا گیلانی پر کوئی الزام نہیں، درخواست کے قابل سماعت نہ ہونے پر دلائل دونگا،

الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی سے جواب طلب کر لیا،الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے وکلا کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی

وزیراعظم سے آرمی چیف کے بعد ایک اور اہم شخصیت کی ملاقات، لاہور سے کس کو ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا؟

ڈر اور کسی خوف میں حکومت نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا دبنگ اعلان

سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”

مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا

اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا

گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟

بریکنگ…..یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر بننے پر پی ٹی آئی کی حکومت نے شدید تنقید کی تھی اور اس کو سیدھا ہارس ٹریڈنگ کہا تھا . اس وجہ سے الیکشن کمیشن میں ان کی جیت کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی تھی

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس ویڈیو میں واضح ہے کہ علی حیدر گیلانی جو ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں، انہوں نے اپنے والد یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فائدہ پہنچانے کیلئے اراکین کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ سمجھا رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علی حیدر گیلانی خود میڈیا کے سمنے آئے اور اعتراف کیا کہ انہوں نے سینیٹ الیکشن متاثر کرنے کی کوشش کی۔ اس لئے الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے کیخلاف الیکشن ایکٹ کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی کرے۔

قبل ازیں معروف قانوندان اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی،الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر درخواست میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ دھاندلی کے الزام میں مریم نواز اور علی حیدر گیلانی کیخلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استمعال کیوں نہیں کی گئی،

درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اور مریم نواز کا بیان دھاندلی کا ثبوت ہے، ویڈیو اور بیان پر الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے سیکشن 167، 168، 170 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے،

درخواست میں مزید کہا گیا کہ انتخابات میں دھاندلی قابل دست اندازی جرم ہے، اس کی انکوائری کی جائے،

Shares: