یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے اٹھایا سوال
الیکشن کمیشن میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی
علی حیدر گیلانی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے کیپٹن جمیل اور فہیم خان نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ،ممبر ارشاد قیصر نے کہا کہ جواب نامہ پر فریقین کے دستخط کیوں نہیں ہیں؟ کیا اس جواب کی تصدیق کرانا ہوگی کیپٹن جمیل اور فہیم خان ابھی تک الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے، وکیل نے کہا کہ الیکشن نتائج کے 60 دن کے بعد الیکشن کو کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا،
ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف کریمنل پروسیڈنگز کی درخواست دی گئی، وکیل نے کہا کہ کیپٹن جمیل اور فہیم خان کو الیکشن کمیشن نے فریق بنایا ہے .ممبر ارشاد قیصر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر کیپٹن جمیل اور فہیم خان کو تصدیق کیلئے بلالیتے ہیں، الیکشن کمیشن نے کیپٹن جمیل اور فہیم خان کو آئندہ سماعت میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
سینیٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا امکان،ایم کیو ایم کی بھی "ڈومور”
مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل میں پھنسا دیا
اب نہیں تو کبھی نہیں، گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا
گیلانی نااہلی کیس،الیکشن کمیشن میں کون ابھی تک پیش نہ ہوا؟
گیلانی کی نااہلی کی درخواست، الیکشن کمیشن نے کس کو دے دیا بڑا جھٹکا؟
واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر بننے پر پی ٹی آئی کی حکومت نے شدید تنقید کی تھی اور اس کو سیدھا ہارس ٹریڈنگ کہا تھا . اس وجہ سے الیکشن کمیشن میں ان کی جیت کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی تھی
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس ویڈیو میں واضح ہے کہ علی حیدر گیلانی جو ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں، انہوں نے اپنے والد یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ انتخابات میں فائدہ پہنچانے کیلئے اراکین کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ سمجھا رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علی حیدر گیلانی خود میڈیا کے سامنے آئے اور اعتراف کیا کہ انہوں نے سینیٹ الیکشن متاثر کرنے کی کوشش کی۔ اس لئے الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے کیخلاف الیکشن ایکٹ کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی کرے۔