پی ڈی ایم اب سکون کےساتھ سوئے:گیلانی مسترد کردیئےگئے:اب کچھ نہیں ہوسکتا:یہ آئین کا فیصلہ ہے:کامران خان

0
44

لاہور:پی ڈی ایم اب سکون کےساتھ سوئے:گیلانی مسترد کردیئےگئے:اب کچھ نہیں ہوسکتا:یہ آئین کا فیصلہ ہے:کامران خان نے ریاست مخالف اتحاد کوکھری کھری سنادیں

ذرائع کے مطابق آج پاکستان میں سینیٹ کے الیکشن کا حتمی مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں حکومتی حمایت یافتہ پینل جیت گیا ہے ،

نتائج کےمطابق سینیٹ کے چیئرمین کے لیے صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کیئے جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار نے 42 جبکہ 7 ووٹ مسترد کردیئے گئے ہیں‌

دوسری طرف ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومتی حمایت یافتہ امیدوارمرزا محمد آفریدی نے 54 ووٹ لیے جبکہ پی ڈی ایم اتحاد کے مولانا عبدالغفورحیدری نے 44 ووٹ لیے

 

جس پرپی ڈی ایم کی طرف سے اس قبول نہ کرنے اورچیلنج کرنے کے بیانات داغے جارہے ہیں جس پرمعروف صحافی کامران خان کہتے ہیں کہ سینیٹ کا طریقہ کاراپنا ہے جسے کہیں بھی چیلنج نہیں کیا جاسکتا

وہ کہتے ہیں کہ اب پی ڈی ایم قیادت سکون سے سوئے کیوں اب وہ کافی تھک گئی ہے

Leave a reply