گیلانی کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد بڑا اعلان،مولانا ،مریم پریشان

4 سال قبل
تحریر کَردَہ
عمران خان کوجھوٹے بیانیے پرسزا ملنی چاہیئے،گیلانی

گیلانی کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد بڑا اعلان،مولانا ،مریم پریشان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت کی،

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اندر اور باہر ہم نے جدوجہد جاری رکھی، سی ای سی کے سامنے استعفوں کا معاملہ رکھا گیا،پی ڈی ایم نے جتنے بھی ضمنی الیکشن لڑے وہ سب جیت گئے،بلاول بھٹو نے کہا استعفوں کا معاملہ آخری آپشن ہونا چاہیے،استعفے دے بھی دیتے تو سینیٹ کے الیکشن پھر بھی ہوجاتے،پی ڈی ایم میں طے تھا 26مارچ کو لانگ مارچ شروع کرنا ہے،اجلاس میں ایک بات سامنے آئی استعفے تک دھرنے کا فائدہ نہیں ہم نے کہا سی ای سی اجلاس میں اس پر لائحہ عمل طے کریں گے،پی ڈی ایم کا مطالبہ تھا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونا چاہیے ،بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کی تیاری کی،پارلیمنٹ کی آوازعوام کی آوازہوتی ہے،ہمیں اسے نظراندازنہیں کرنا چاہیے ،محترمہ کی شہادت کے بعد نوازشریف نےالیکشن بائیکاٹ کا سوچاتھا،جماعت اسلامی نے ہمیں ایک ووٹ اور فاٹا کے 2 ممبران نے ووٹ کایقین دلایا،سنگل لارجر پارٹی ہونے پر پی پی نے اپوزیشن لیڈر چننے کا فیصلہ کیا، اس صورتحال میں بہت سی سیاسی جماعتوں نے ہم سے رابطہ کیا،میاں صاحب نے پی ڈی ایم کی ساری جماعتوں سے رابطہ کیا،زرداری صاحب نے میاں صاحب،مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ،زرداری صاحب نے مینگل صاحب اور دیگرجماعتوں سے بھی رابطہ کیا،

سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتےہیں پی ڈی ایم قائم رہے،ہم اکٹھے ہیں اکٹھے چلیں گے،ایک قدم کی وجہ سےغلط فہمی نہیں ہونی چاہیے ،ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، میں پی ڈی ایم کےتمام رہنماؤں سے ملوں گااورانہیں اعتماد میں لوں گا،

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from اسلام آباد