اسکردو:گلگت:دہشت گردوں کی گاڑی پرفائرنگ،5افراد جاں بحق،اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے ایک حملے میں بڑا جانی نقصان ہوگیا ہے،ادھر اس حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ گلگت میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی گلگت کا بتانا ہے کہ مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد کی جانب سے نلتر پائن میں آر سی سی پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، زخمیوں کو گلگت اسپتال منتقل کیا جا رہاہے۔
پولیس حکام کے مطابق ان جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق نلتربالا سے ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
یاد رہےکہ سیکورٹی اداروں کیطرف سے اس بات کا خدشہ ظاہرکیا جارہا تھا کہ بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گلگت بلتستان میں تخریبی کارروائی کرسکتے ہیں