گلگت بلتستان الیکشن ، پی ٹی آئی نے اہم اعلان کردیا
گلگت :گلگت بلتستان الیکشن ، پی ٹی آئی نے اہم اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری الیکشن سیل برائے گلگت بلتستان کرنل (ر) امان اللہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے امیدواروں کا باقاعدہ اعلان عاشور محرم کے بعد کیا جائے گا ،
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری الیکشن سیل برائے گلگت بلتستان کرنل (ر) امان اللہ نے کہا کہ امیدواروں کا اعلان تحریک انصاف کے آفیشل پیج insaf.pk پر نوٹیفکیشن کی صورت میں کیا جائے اس سے پہلے کسی بھی زرائع سے سوشل میڈیا پر لگنے والی فہرستیں بے بنیاد اور جعلی ہیں جن کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ،
میڈیا کو جاری بیان میں اُنہوں نے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کے لیٹر ہیڈ پر درج امیدواروں کی فہرست سے قطعی لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے جعلسازی کے زریعے دستخط شدہ پُرانے کسی لیٹر ہیڈ پر خوساختہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کی باریک بینی سے تحقیقات کی جارہی ہے اور جو بھی اس حرکت کے زمہ دار ہونگے اس کے خلاف کاروائی ہوگی ،