گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں ہوا اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت میں بھی کرونا وائرس کے 9 مزید کیسز سامنے آ گئے جس سے گلگت میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے

کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت نے 21مارچ سے گلگت بلتستان میں پندرہ دن کیلئے تمام مارکیٹیں بند کرنے اور سیاحوں کے داخلے پر تین ھفتوں کیلئے مکمل پابندی کا اعلان کر دیا ہے،ہفتہ کی چھٹی بحال کر دی گئی ہے،ہنگامی فنڈ قائم کر دیا گیا ہے، ممبران اسمبلی سمیت تمام سرکاری ملازمین کی5دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کیا جائےگا.

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ 182افراد کےٹیسٹ کا رزلٹ آناباقی ہے,کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئےایک لیبارٹری قائم ہےجس میں ١ دن میں صرف 10افراد کا ٹیسٹ ممکن ہے,جی بی حکومت نے1330آئیسولیشن رومز ہوٹلوں میں بنائے ہیں,330 آئیسولیشن رومز میں زائرین کو رکھا ہے.

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ وفاقی حکومت بلتستان ریجن میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری کے قیام میں معاونت کرے، حکومت گلگت بلتستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تقریباً 13 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ ضروری طبی آلات کی خریداری کی ہے اور وینٹی لیٹرز کی خریداری عمل میں لائی جارہی ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو 60 کروڑ کے طبی آلات اور دیگر ضروری آلات کی خریداری کا ڈیمانڈ بھجوایا گیا ہے ابھی تک فراہمی نہیں کی گئی ہے.

چیف کورٹ گلگت بلتستان اور اس کی ماتحت عدالتیں کوروناوائرس کے خدشے کے پیش نظر آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ تک بند رہیں گی۔ گلگت بلتستان حکومت نے بھی کوروناوائرس سے بچائو کیلئے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے رواں ماہ کی اکتیس تاریخ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی غرض سے ایک قرنطینہ مرکز کے قیام کے لئے گلگت بلتستان حکومت کو تقریباً تین سو خیمے بھیجے ہیں۔اس وائرس کے مشتبہ مریضوں کو مخصوص مدت کے لئے ان خیموں میں رکھا جائے گا.

Shares: