گلگت بلتستان میں حکومت کو کیسے سیٹیں ملیں ، مریم نواز کامانسہرہ میں خطاب
گلگت بلتستان میں حکومت کو کیسے سیٹیں ملیں ، مریم نواز کامانسہرہ میں خطاب
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مانسہر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ تمام کارکنوں کومیراسلام ، نوازشریف اورکیپٹن ریٹائرڈصفدرکابھی سلام پیش کرتی ہوں.یہ روایت ہےجس پارٹی کی وفاق میں حکومت ہوتی ہےوہی جی بی میں حکومت بناتی ہے، یہ نوازشریف کابیانیہ ہی تھاکہ آپ کوگلگت بلتستان میں واضح مینڈیٹ نہیں ملا،جی بی میں ان کوجوسیٹیں ملیں وہ بھی ن لیگ کےتوڑےگئےلوگ ہیں،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب تک جعلی حکومت ہےآٹےاورچینی کی چوری نہیں رکےگی،گلگت بلتستان میں دھاندلی کےباوجوداس کونہیں جتوایاجاسکا،گلگت بلتستان الیکشن کےجعلی نتائج کوماننےکےلیےکوئی تیارنہیں،گلگت بلتستان میں لوگ نوازشریف کی حمایت میں باہرنکلے،نوازشریف کوعوام سےوعدےپورےکرنےکی سزامل رہی ہے،جب تک جعلی حکومت ہےآٹےاورچینی کی چوری نہیں روکےگی، جب تک جعلی حکومت ہےمہنگائی کم نہیں ہوسکتی،
·
محترمہ @MaryamNSharif
صاحبہ ہزارہ کی عوام سے ہزارہ کی زبان میی حال احوال معلوم کرتے ہوئے ۔اس لیئے تو ہم کہتے ہے 👇
چاروں صوبوں کی آواز ، مریم نواز ، مریم نواز pic.twitter.com/XRo9lVj1NH— Mian Khurram (@756Khurram) November 18, 2020
مریم نواز نے مزید کہا کہ جب تک جعلی حکومت ہےیہ ملک نہیں چل سکتا،ایک کروڑنوکریوں کاوعدہ کیالیکن کسی کوایک نوکری بھی نہیں ملی،نوازشریف نےہزارہ موٹروےکاوعدہ پوراکیا،نوازشریف نےہمیشہ ہزارہ کےساتھ رشتہ نبھایا،ہزارہ کےساتھ مسلم لیگ ن کارشتہ بہت پراناہے،آج پتہ چل گیاہزارہ نوازشریف کاتھا،ہےاوررہےگا،