چھ روز میں تمام مریض لوکل ٹرانسمشن کے آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں 5 مئی تک توسیع

0
67

چھ روز میں تمام مریض لوکل ٹرانسمشن کے آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں 5 مئی تک توسیع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ روز 33اور6 روز کےدوران 238کیسز رپورٹ ہوئے،

محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان کے مطابق بلوچستان میں 6روز کےدوران تمام افراد کوروناسے مقامی طورپر متاثر ہوئے ،بلوچستان میں اب تک کوروناسےمتاثرہ 161افرادصحتیاب ہوچکے ہیں، بلوچستان میں کرونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں.

دوسری جانب صوبہ بلوچستان میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کے مقامی سطح پر تیزی سے پھیلاو کے پیش نظر پانچ مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے

محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں تمام بڑے کاروباری مراکز، ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس، شاپنگ مالز ، اندرون اور بیرون صوبہ چلنے والی ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری اور عوامی ہجوم پر بھی پابندی عائد ہے۔ حکومت بلوچستان نے شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی سخت تاکید کی ہے بالخصوص چہرے کو ڈھانپنے کے لیے ماسک، مفلر اور کلچر شال پہنے کو لازمی قرار دیا ہے

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

قبل ازیں بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان کی زیر صدارت کوئٹہ میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران کوروناوائرس کی وبا سے پیدا ہونےوالی صورتحال کے تناظر میں گندم کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ سرکاری شعبوں میں تعمیراتی سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالے سے بھی فیصلے کئے گئے۔

Leave a reply