گلگت بلتستان سکاؤٹس نے 29ویں نیشنل سکی چیمپئن شپ جیت لی
گلگت بلتستان سکاؤٹس نے 29ویں نیشنل سکی چیمپئن شپ جیت لی
گلگت بلتستان سکاؤٹس کے زاہد عباس نے پی اے ایف اسکی ریزورٹ، نلتر میں منعقدہ 29ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ کے پہلے دن سلالم کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا- چاندی کا تمغہ گلگت بلتستان سکاؤٹس کے میر نواز کے حصے میں آیا جبکہ کانسی کا تمغہ پاک آرمی کے عبدالجان نے حاصل کیا ۔
گلگت بلتستان سکاؤٹس نے 29ویں نیشنل سکی چیمپئن شپ جیت لی#baaghitv #pakistan @DGPR_PAF pic.twitter.com/ELO70dV4dY
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 8, 2022
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 29ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ میں پاک فضائیہ، پاک آرمی، گلگت بلتستان سکاؤٹس، گلگت بلتستان ونٹر اسپورٹس ایسوسی ایشن، چترال، خیبر پختون خواہ، پنجاب، اسلام آباد، ہائر ایجوکیشن کمیشن، ہندوکش سنوسپورٹس کلب اورسول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیموں نے بھرپور جذبے کے ساتھ شرکت کی۔
قبل ازیں محمد شبیر نے 41 ویں چیف آف دی ایئر سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ اپنے نام کرلی 41 ویں چیف آف دی ایئر سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب ایئرمین گالف کلب کراچی میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل سید صباحت حسن ایئر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ تھے ،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 106 پروفیشنل سمیت 300 سے زائد گالفرز نے شرکت کی، ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم پر مبنی چیمپئن شپ ملک کے مشکل ترین گالف کورس میں چار دن تک 18 ہولز پر کھیلی گئی۔گالفر محمد شبیر نے چیمپئن شپ اپنے نام کرلی، انصار خالد نے دوسری جبکہ خالد خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے فاتح کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی۔
ذمہ داریاں جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ
سربراہ پاک فضائیہ نے 54 ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب میں دشمن کو دیا اہم پیغام
بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام
پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ
عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ
پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کو ائیر مارشل کے عہدوں پر ترقی
اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات
ہمیشہ امن کے لئے کھڑے ہیں، پاکستان کے کپتان نے مودی سمیت دنیا کو دیا اہم پیغام