گلگت بلتستان میں کتنی سیٹوں پر دھاندلی ہوئی؟ خورشید شاہ کو جیل میں پتہ چل گیا

گلگت بلتستان میں کتنی سیٹوں پر دھاندلی ہوئی؟ خورشید شاہ کو جیل میں پتہ چل گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں میرا کیس اوپن ٹرائل کیا جائے

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا 2 تین ماہ میں باہر آجاتے ہیں وزیراعظم عمران خان  نے 4 جلسے کیے ،عمران خان کوٹہ پوری کر کے کہتے ہیں جلسے نہ کریں ،پاکستان سے زیادہ کورونا دیگر ممالک میں ہوا ہے کیا وہاں جلسے ہوئے ہیں ؟

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں 2 سیٹوں پر دھاندلی ہوئی ہے گلگت کی دو تہائی عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کیا ہے ماضی میں سیاسی مقدمات نہیں بنائے گئےماضی میں بات چیت کے ذریعے معاملات حل کیے گئے ،سیاسی کارکن ہوں، مجھے اعلیٰ عدالتوں پر پورا یقین ہے سونامی کا نعرہ لگایا تھا آب ملک میں مہنگائی کا سونامی ہے ،

قبل ازیں سپریم کور ٹ میں رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ ضمانت کیس کی سماعت ہوئی،وکیل رضا ربانی نے کہا کہ خورشید شاہ کو 18 ستمبر 2019 کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا،احتساب عدالت اسلام آباد سے راہداری ریمانڈ لیا گیا ،خورشید شاہ کے خلاف 2001 میں یہی مقدمات قائم کیے گئے تھے، جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ آپ ان تفصیلات کو چھوڑیں یہ ٹرائل کورٹ کے معاملات ہیں، ہمیں بتادیں کہ آپ کن گراوَنڈز پر ضمانت چاہتے ہیں؟

سپریم کورٹ نے خورشید شا ہ ضمانت کی درخواست دو ہفتے تک ملتوی کردی ،سپریم کورٹ نے دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخی پر ملزمان کو نوٹس جاری کردیا

خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،خورشید شاہ 13مہینے20روز سے نیب کی زیر حراست ہیں

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے

Comments are closed.