شہباز گل کیخلاف بغاوت کیس،فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی

شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا
gill

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ،شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

کیس میں نامز ملزمان پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی ،ڈیوٹی جج ارشد محمود جسرا نے کیس کی سماعت کی ،شہباز گل کی جانب سے وکیل مرتضی طوری عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،وکیل شہباز گل نے استدعا کی کہ شہباز گل اس وقت امریکا میں ہیں، نہیں پیش ہو سکیں گے،استثنی منظور کیا جائے،ہائیکورٹ نے 2 ہفتوں کی اجازت دی تھی ،مدت کو بڑھانے کیلئے درخواست دے رکھی ہے ،

پراسیکیوشن کی جانب سے شہباز گل کی استثنی کی درخواست کی مخالفت کی گئی،رضوان عباسی کے جونیئر نے استدعا کی کہ اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کچھ دیر تک دلائل دیں گے سماعت میں وقفہ کیا جائے ،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت میں 12:30 بجے تک وقفہ کر دیا

وقفے کے بعد پراسیکیورٹر رضوان عباسی ڈیوٹی جج کی عدالت پیش ہو گئے،رضوان عباسی کی جانب سے شہبازگِل کی حاضری سے استثنا کی درخواست کی مخالفت کی گئی،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی،ڈیوٹی جج نے شہبازگِل کی درخواست استثنا پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

اسلام آباد ہائی کورٹ نے  ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ شہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.

Comments are closed.