شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

0
37
shehbazgill

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ،شہباز گل پر سرکاری اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا معاملہ ،شہباز گل کے وکیل کی آمد پر سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا

عدالت نے شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے پاس دو آپشن ہیں ،یا تو عدالت کے روبرو پیش ہو جائے تو وارنٹ منسوخ ہو جائیں گے ،جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ یا ملزم کی جانب سے اگر آڈر کو چیلنج کیا جاتا ہے ،عدالت نے استفسارکیا کہ گل صاحب کب آ رہے ہیں ،وکیل شہباز گل نے کہا کہ شہباز گل کی اہلیہ کی سرجری ہونی ہے ابھی کنفرم نہیں،عدالت نے کیس کی سماعت 26 جون تک سماعت ملتوی کردی

قبل ازیں عدالت نے شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی رپورٹ طلب کر لی . پراسیکیوشن کی جانب سے شہباز گل کی شورٹی کینسل کرنے کی استدعا کی گئی، پراسیکیوشن نے کاہ کہ لاسٹ ڈیٹ پر شہباز گل کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے تھے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کی حد تک ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے اس کی رپورٹ لینی ہے،عدالت نے سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کردیا تھا

شہباز گل نے پلیڈر مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی .جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ گزشتہ سماعت کے ڈیوٹی جج کے آڈر پر بھی معاونت لے لیتے ہیں ،آڈر میں کچھ واضح نہیں کہ وانٹ جاری ہوئے یا نہیں،

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے  ستمبرمیں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ شہباز گل کو اشتعال انگیز تقاریرکے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ایک ماہ جیل میں رہے تھے۔ شہباز گل کی ضمانت کے خلاف اکتوبر میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.

Leave a reply