شہبازگل کے بعد عمران خان کا بیان آرمی میں تقسیم کی ایک اورسنگین سازش ہے،حافظ حمداللہ

0
39

شہبازگل کے بعد عمران خان کا بیان آرمی میں تقسیم کی ایک اورسنگین سازش ہے،حافظ حمداللہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اداروں پر مسلسل تنقید پر سیاسی رہنماؤں نے ردعمل دیا ہے

وفاقی وزیر، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کہتی ہیں کہ ملکی مفادات کے خلاف سازشیں کرنے والے اب بھٹو اور زرداری خاندان کو غدار کہہ رہے ہیں، اب لاڈلہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر اپنا فیوریٹ آرمی چیف لگا کر رعایتیں لینے کاالزام لگا رہے ہیں پی ٹی آئی رہنما سیکیورٹی اداروں پر مسلسل الزام تراشی کر رہے ہیں عمران خان سیکیورٹی اداروں کے خلاف نفرت اور انتشار پھیلا رہے ہیں، عمران خان مخالفین کو دو دو سال قید میں رکھ کر بھی کیسز ثابت نہ کر سکے،عمران خا ن کس منہ سے مخالفین پر کرپشن میں رعایتیں لینے کا الزام لگا رہے ہیں ؟3کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ سیلاب سے متاثر، لاکھوں بےگھر ہو چکے ہیں،سیلاب کے باعث کئی شہر اور دیہات ڈوب چکے ہیں،ایک شخص ابھی بھی الیکشن کا مطالبہ کررہاہے ،کیا اس شخص کی انا اور سیاست لوگوں کی زندگیوں سے بھی بڑی ہے؟

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ شہبازگل کے بیان کے بعد عمران خان کا بیان آرمی میں تقسیم کی ایک اور سنگین سازش ہے، عمران خان بیرونی ایجنڈے کے تحت اداروں کو تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے اگر عمران خان کا پسندیدہ آرمی چیف نہ لگایا گیا تو کیا وہ محب وطن نہیں ہوگا ؟کیا یہ ہوسکتاہے کہ تھری یا فور اسٹار افسر ہو اور محب وطن نہ ہو؟ حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کا ٹھیکہ عمران نیازی کوکس نے دیا ہے؟

وزیراعلیٰ پنجاب کا عمران خان کو "خوش” کرنے کا ایک اور "پروگرام”

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

Leave a reply