ہمایوں سعید سے دوستی ہے ، فواد ماہرہ کی فلمیں دیکھتا ہوں گپی گریوال

پاکستان میں ہمایوں سعید کے ساتھ اکثر میری بات چیت رہتی ہے
0
98
gippy grewal

انڈین پنجابی اداکار گپی گریوال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ حال ہی میں جب ہم کرتار پور آئے تو ہم نے دیکھا کہ زیرو لائن کراس کرتے ہی ہمیں محبت ملنے کا سلسلہ شروع ہوا ، واپس بس تک جاتے جاتے جو پیار اور خلوص ہم سمیٹ کر لائے اسکے بارے میں کیا بات کریں ہمارے پاس الفاظ ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو لیکر جب ہم کام کرتے ہیں تو ہماری خود کی فلموں کی مارکیٹ بڑی ہوتی ہے، دو ملکوں کے فنکار ایک دوسرے کے ساتھ کام کریں تو یقینا دونوں طرف لوگ پسند ہی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لندن نہیں جاﺅنگا ، پنجاب نہیں جاﺅنگی اور دا لیجنڈ ٓف مولا جٹ دیکھی ، بہت اچھی لگیں یہ تمام فلمیں۔ پاکستان میں ہمایوں سعید کے ساتھ اکثر میری بات چیت رہتی ہے ، ، فواد خان ، ماہرہ خان اور مہوش حیات کا کام بہت اچھا لگتا ہے۔ گپی گریوال نے کہا کہ میں نے احمد علی بٹ ، نسیم وکی ، ناصر چینیوٹی سمیت بہت سارے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ہم سب کے آپسی تعلقات بھی بہت اچھے ہیں۔

گپی گریوال نے کہا کہ میں ایک بڑے بجٹ کے ساتھ بڑی پنجابی فلم بنانے جا رہا ہوں اس میں بالی وڈ کے سب سے بڑے ہیرو سنجے دت کو کاسٹ کیا ہے۔ یہ ابھی تک کی سب سے بڑی پنجابی فلم ہو گی ۔ گپی نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ میری جب بھی فلم ریلیز ہو رہی ہوتی ہے تومیں نروس نہیں ہوتا بس یہ ہمیشہ ڈر رہتا ہے کہ لوگوں کا ہم پر جو ٹرسٹ بنا ہوا ہے وہ قائم رہے اور میری فلم ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے میں کامیاب رہے۔ فلم موجاں ای موجاں جو کہ آج ریلیز ہو گئی ہے اس حوالے سے مجھے بہت امید ہے کہ فلم شائقین کا دل ضرور جیتے گی مجھے فلم کے ہٹ کا فلاپ ہونے کا ڈر نہیں ہوتا بس یہ چیز ضرور نروس کر دیتی ہے کہ شائقین کو فلم کیسی لگے گی۔ میری فلم موجاں ای موجاں ، کیری آن جٹا سے سو فیصد زیادہ اچھی فلم ہے ،میں اپنے تمام پاکستانی فنکاروںسے کہوں گا کہ میری فلم دیکھیں اور موجیں کریں۔

آرنلڈ شوازنیگر کے باڈی گارڈ نے شلپا شیٹی کو دھکا کیوں دیا ؟

اسرائیل کی بربریت پر پاکستانی شوبز سلیبرٹیز سراپا احتجاج

صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں؟ کمال راشد خان کا سوال

Leave a reply