انڈین پنجابی ایکٹر گپی گریوال کی فلم جنے لاہور نئیں تکیا میں پاکستانی اور انڈین فنکار کام کریں گے ، گپی گریوال نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فلم کی شوٹنگ لاہور میں نومبر میںکریں گے. بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے فلم پروڈیوسر ، ہدایتکار و اداکار گپی گروال کی فلم ” جنہیں لاہور نہیں ویکھیا“ کی شوٹنگ کے لئےپیپر ورک مکمل ہو چکا ہے اور اس کی شوٹنگ لاہور میں کی جائے گی ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغازاکتوبر یا نومبر میں کیا جائے گا جس میں پاکستان اور بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اداکار شریک ہوں گے۔ مکمل ہونے کے بعد فلم کو پاکستان ، بھارت اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔
گپی گریوال اس حوالے سے کافی پرجوش ہیں انہوں نے ویڈیو لنک پر لاہور کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں لاہور پاکستان سے بہت محبت کرتا ہوں، مجھے بہت اچھا لگتا ہے یہاں کے لوگوں سے بات کرنا ان کے درمیان آنا ، میری بہت خواہش ہے کہ میںجلد سے جلد لاہور پہنچ جائوں ، لاہوریوں سے میرا دل کا رشتہ ہے. جنے لاہو نئیں ویکھیا ایک اچھے سکرپٹ پر فلم بننے جا رہی ہے جو دونوں ملکوں میںیقینا پذیرائی حاصل کریگی .