چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے مصدق ملک کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

0
40
musaddiq malik

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی کی بلیک میں فروخت کا وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرولیم ڈویژن سے تین روز میں رپورٹ طلب کر لی پٹرولیم ڈویژن تین روز میں مکمل جانچ پڑتال کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائے گا ہم نے ہڑتال موخر کی ہے مگر احتجاج جاری رہے گا مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر ملک بھر میں ایل پی جی کی مکمل بندش کریں گے ایل پی جی بلیک میں فروخت کرنے والوں نے ایک ماہ میں 65 سے 70 ارب روپے سے زائد کما لیے 204 روپے قیمت ہے اور فروخت 300 روپے میں ہو رہی ہے،ایل پی جی بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہونا چاہئے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کو گرفتا کیا جانا چاہئے مصدق ملک ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہے

Leave a reply