میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو،عمران خان

0
44
imran_khan

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پولیس میری رہائش گاہ کا محاصرہ کرچکی ہے۔

باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹوئٹ ہو کیونکہ پولیس میری رہائش گاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔


زمان پارک کی طرف جانے والے راستوں پرپولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو زمان پارک جانے سے روکنے کیلئے راستے بند کیے گئے ہیں زمان پارک کے اطراف میں کسی بھی وقت آپریشن کیاجاسکتا ہے-

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے گھر کو آنے والی سڑکوں کو ٹریفک کیلئے بند کرکے زمان پارک کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے زمان پارک میں موجودشرپسندوں کو سرنڈر کرنے کی ڈیڈلائن دی ہے۔

قبل ازیں عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر فوج میں کسی کا ہٹانا ہوتا یا دخل اندازی کرنی ہوتی تو پچھلے آرمی چیف کو تب ہٹا دیتا جب وہ میرے خلاف آخری مہینوں میں سازش کر رہا تھا فوج پر تنقید اصلاح کےلئے کرتا ہوں،پی ڈی ایم نے کامیابی سے فوج اور پی ٹی آئی کو آمنے سامنے کھڑا کردیا ہے-

کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے،فیصل واوڈا

پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ پی ڈی ایم کوشش کررہی ہے کامیابی سے فوج اور پی ٹی آئی آمنے سامنے آجائے، تو کون اپنی فوج سے لڑنا چاہتا ہے؟ مجھے سمجھ نہیں آرہی ،اس میں جیتے گا کون؟میں فوج پر اصلاح کےلیئے تنقید کرتا ہوں، اگر فوج کو کمزور کروں تو یعنی میں خود کو کمزور کرونگا پورا زور لگا رہے ہیں کہ آئین توڑ دو، سپریم کورٹ کو ذلیل کردو عمران خان کو نہیں آنے دینا-

واضح رہے کہ قبل ازیں عمران خان کو 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے حکم پر رینجرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے جس کے دوران متعدد سرکاری، فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ایسے میں حکومت نے انٹرنیٹ بھی بند کردیا تھا۔

عامر محمودکیانی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

11 مئی کو سپریم کورٹ نے عمران خان کی رہائی غیر قانونی قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دیا، اگلے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کرلی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہےموبائل انٹرنیٹ بحال اور سوشل میڈیا ایپلیکیشنز تک بلارکاوٹ رسائی بھی تقریباً ایک ہفتے کے بعد بحال ہوگئی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومتی جماعتوں کے اتحاد نے عدالت عظمیٰ کے سامنے احتجاج کیا پاک فوج نے عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا اعلان کیا جس کی تائید قومی سلامتی کونسل نے بھی کردی ہے۔

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نےسیارچے میں پانی دریافت کرلیا

Leave a reply