ٹھٹھہ :سجاول بائی پاس کے قریب مگسی گوٹھ میں نوجوان لڑکی مبینہ طورپر قتل

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)سجاول بائی پاس کے قریب مگسی گوٹھ میں نوجوان لڑکی مبینہ طورپر قتل
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں سجاول بائی پاس کے قریب مگسی گوٹھ میں نوجوان لڑکی کا مبینہ قتل ہواہے ،17 سالہ حسینہ دخترگل حسن مگسی کے سر میں گولی کا نشان ہے،
ورثاء کاکہناہے کہ لڑکی نے خود کشی کی ہے، لیکن اس کے سر میں گولی کا نشان ہے خود کشی ہے یا قتل یہ اب تک معلوم نہیں ہو سکا ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے مزید تفشیش پولیس نے شروع کردی ہے .

Comments are closed.