میگراتھ کا بڑا ریکارڈ خطرے میں

0
65

دبئی: پیٹ کمنز نے 914رینکنگ پوائنٹس حاصل کر کے میگراتھ کا 18 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا.

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر پیٹ کمنز نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں باﺅلرز میں ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ 914 رینکنگ پوائنٹس حاصل کر کے آسٹریلیا کی جانب سے بہترین پوائنٹس حاصل کرنے کا سابق ہم وطن باﺅلر گلین میگراتھ کا 18 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا، جنہوں نے 2001ءمیں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اسطرح کمنز بہترین رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے والے مشترکہ طور پر پانچویں باﺅلر بن گئے ہیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں باﺅلرز میں بہترین رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے کا عالمی اعزاز سابق انگلش باﺅلر سڈنی بارنز کو حاصل ہے جنہوں نے 1914ءمیں 932 رینکنگ پوائنٹس حاصل کر کے تاریخ رقم کی تھی۔

Leave a reply