اسرائیلی نسل پرستی کو بے نقاب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پرعالمی مہم جاری

لندن :اسرائیلی نسل پرستی کو بے نقاب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پرعالمی مہم جاری ،اطلاعات کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی فوج اور امریکا میں امریکی فوج کے ہاتھوں نسل پرستی کے جرائم کے ارتکاب کے بعد عالمی سطح پر مہم شروع کی گئی ہے جس کا مقصد اسرائیل اور امریکا کے نسل پرستانہ جرائم کو بے نقاب کرنا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مایئکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسرائیلی ریاست کی نسل پرستی کے خلاف شروع کی گئی مہم کو "PalestinianLivesMatter” اور”BlackLivesMatter” کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ساتھ "فلسطینی فلوائیڈ” کا عنوان دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری عالمی مہم میں اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جاری وحشیانہ جنگی جرائم اور نسل پرستانہ جرائم کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔

اس مہم میں شامل ہونے والے سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں ایک ذہنی مریض فلسطینی نوجوان کو بے رحمی کے ساتھ شہید کیا جب کی امریکا میں امریکی فوج نے ایک سیاہ فام شہری کو وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل کردیا تھا۔

Comments are closed.